سابق انسپکٹر تھانہ ڈیفنس علی عمران کی بحالی کی اپیل پر فیصلہ 16اپریل تک محفوظ

سابق انسپکٹر تھانہ ڈیفنس علی عمران کی بحالی کی اپیل پر فیصلہ 16اپریل تک محفوظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نامہ نگار)ممبر پنجاب سروس ٹربیونل جوادالحسن نے سابق انسپکٹر تھانہ ڈیفنس علی عمران نیازی کی بحالی کی اپیل پر فیصلہ 16اپریل تک محفوظ کرلیا۔ممبر پنجاب سروس ٹربیونل کی عدالت میں سابق انسپکٹر ڈیفنس علی عمران نیازی کی پولیس کی طرف سے ان کو معطل کرنے کے خلاف اپیل زیر سماعت ہے۔علی عمران نیازی کے وکیل چودھری طارق جاوید نے موقف اختیار کیا کہ علی عمران کو قتل کیس میں غلط ملوث کیا گیا ،پہلے اس کو بحال کردیا گیا تھا بعد میں دوبارہ معطل کردیا گیا ،ملزم کے خلاف شہادت بھی موجود نہیں ہے،سابق انسپکٹر کے خلاف الزام تھا کہ اس نے ڈیفنس میں تعیناتی کے دوران ایک شخص کو قتل کر دیا تھا،وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ انسپکٹر کو بحال کیا جائے جس پر فاضل جج نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد اپنا فیصلہ 16 اپریل تک محفوظ کرلیا ہے۔ فیصلہ محفوظ

مزید :

صفحہ آخر -