انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کرنیوالے جوڈیشل کمیشن کیخلاف متفرق درخواست دائر

انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کرنیوالے جوڈیشل کمیشن کیخلاف متفرق درخواست دائر

لاہور (نامہ نگار خصوصی ) انتخابی دھاندلیوں کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن کیخلاف سپریم کورٹ رجسٹری میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی ۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں بیرسٹر ظفر اللہ خان کی طرف سے دائر متفرق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے جج صاحبان نے آئین کے تحفظ کاحلف اٹھا رکھا ہے اس لئے سپریم کورٹ کے جج صاحبان ایسے کسی کمیشن کا حصہ نہیں بن سکتے جو آئین کی خلاف ورزی کر کے بنایا گیا ہوا،درخواست میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن صدارتی آرڈیننس کے تحت بنایا گیا ہے اور صدارتی آرڈیننس آئین کے آرٹیکل دو پچیس کی خلاف ورزی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ جوڈیشل کمیشن کی کارروائی سے قبل صدارتی آرڈیننس کی قانونی حیثیت کا جائزہ لے۔ جوڈیشل کمیشن

مزید : صفحہ آخر


loading...