بجلی کی لوڈشیڈ نگ ملک کی معیشت کیلئے زہر قاتل ہے،محمودالرشید

بجلی کی لوڈشیڈ نگ ملک کی معیشت کیلئے زہر قاتل ہے،محمودالرشید

لاہور (نمائندہ خصوصی)لاہورپی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے رکن چوہدری محمدسرور اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمو دالر شید نے وفاقی وصوبائی حکو مت کی کار کردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا‘بجلی کی لوڈشیڈ نگ کو ملک کی معیشت کیلئے زہر قاتل قرا دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ (ن) لیگی حکو مت بجلی کی لوڈشیڈ نگ ‘کر پشن‘ مہنگائی سمیت دیگر عوامی مسائل حل کر نے میں ناکام ہو چکی ہے ‘ حکمرانوں کے دن گنے جاچکے ہیں کیونکہ جوڈیشل کمیشن میں بدتر ین دھاندلی ثابت ہو نے جارہی ہے۔گزشتہ روز اپوزیشن لیڈر نے چوہدری محمد سرور سے انکے دفتر شامی روڈ پر ملاقات کی جس میں کنوٹمنٹ بورڈز میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کے علاوہ پارٹی امور اور خصوصا لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں ہونیوالی بجلی کی بدتر ین لوڈشیڈ نگ اور عوام کو درپیش مسائل کے حوالے سے بات چیت کی گئی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سرور نے کہا کہ نااہل حکمران اب بھی قوم کو صرف تسلیاں دے رہے ہیں کیونکہ انکے پاس ویژن نام کی کوئی چیز ہے اور نہ ہی موجودہ حکمرانوں کے دور میں ملک کو بجلی کی لوڈشیڈ نگ اور دیگر مسائل سے نجات ملنے کا کوئی امکان ہے ۔ محمودالرشید

مزید : صفحہ آخر


loading...