جماعۃالدعوۃ کے مرکزی رہنمابابا جی ابوالوفاء محمد حسین گل رضائے الہٰی سے وفات پا گئے

جماعۃالدعوۃ کے مرکزی رہنمابابا جی ابوالوفاء محمد حسین گل رضائے الہٰی سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( پ ر )جماعۃالدعوۃ پاکستان کے مرکزی رہنمابابا جی ابوالوفاء محمد حسین گل رضائے الہٰی سے وفات پا گئے ہیں۔ (انا للہ وانا الیہ راجعون)۔وہ جماعۃالدعوۃ کے شعبہ مالیات کے نگران اور باباجی ابوالوفاء کے نام سے معروف تھے۔ ان کی عمر اسی برس سے زائد تھی اوروہ پچھلے کئی ماہ سے شدید بیمار تھے۔ باباجی ابوالوفاء کی نما زجنازہ مرکزطیبہ مریدکے میں امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعیدنے پڑھائی جبکہ جماعت کے مرکزی، زونل و ضلعی ذمہ داران سمیت ہزاروں کارکنان نے شرکت کی۔ جماعۃالدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعیدسمیت حافظ عبدالسلام بن محمد،پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، پروفیسر ظفر اقبال، حافظ عبدالغفار المدنی، مولانا امیر حمزہ، مولانا سیف اللہ خالد، قاری محمد یعقوب شیخ، مولانا نصر جاوید،حافظ محمد مسعود،مولاناابوالہاشم، محمد یحییٰ مجاہد ، حافظ طلحہ سعید، حافظ خالد ولید و دیگر نے ان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔ وفات پا گئے

مزید :

صفحہ آخر -