فیصل آباد میں فیکٹری میں توڑ پھوڑ کرنے اور آگ لگانے والے 13ملزمان بری

فیصل آباد میں فیکٹری میں توڑ پھوڑ کرنے اور آگ لگانے والے 13ملزمان بری

لاہور (نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے فیصل آباد میں فیکٹری میں توڑ پھوڑ کرنے اور آگ لگانے کے مقدمہ کے 13ملزموں کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے اس سلسلے میں فضل الہی سمیت 13ملزموں کی اپیلیں منظور کرلی ہیں ، درخواستوں میں موقف اختیارکیاگیا تھا کہ تھانہ ٹھیکری والافیصل آباد میں ان کے خلاف 22جولائی 2010کوفیکٹری میں توڑ پھوڑ اور آگ لگانے کا مقدمہ درج کیا گیا،انسداد دہشت گردی کی عدالت فیصل آباد نے 23ستمبر 2013کو فضل الہی،ریاض،اکبر علی،محمد اسلم،محمد شفیق اور علی اصغرکو مجموعی طور پر 73سال قید اور 3لاکھ 95ہزار روپے جرمانہ جبکہ محمد اشفاق،عرفان علی ،رضوان علی،مقصوداحمد ،جاویداختر،اکبر علی اور ارشادعلی کو مجموعی طور پر 47سال قید اور 5لاکھ 90ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی،درخواست گزار کسی بھی قسم کے جرم میں ملوث نہیں ہیں،ان کی سزا ء کالعدم قرار دیکر انھیں بری کیا جائے،پراسیکیوشن نے مجرموں کی سزا کے خلاف درخواستوں کی مخالفت کی،عدالت نے ریکارڈ کا جائزہ لینے اورفریقین کے دلائل سننے کے بعد ان کی سزاکالعدم قرار دیکر انھیں بری کرنے کا حکم دے دیا۔ 13ملزمان بری

مزید : صفحہ آخر


loading...