وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی آئی جی پنجاب کو ٹریفک نظام میں بہتری لانے کیلئے خصوصی ہدایات جاری
لاہور ( وقائع نگار خصوصی) وزیر اعلیٰ پنجاب نے ٹریفک نظام کے معاملات کو بہتر بنانے کے لئے خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں ، وزیر اعلیٰ نے آئی جی پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ ان معاملات کو بہتر بنائیں اور ایسے افسران کا تقررکریں جو ٹریفک قوانین کے بارے میں مکمل طور پر جانتے ہوں اور ٹریفک کے متعلقہ معاملات پر کارروائی بھی کریں۔ معلوم ہوا ہے کہ ٹریفک پولیس میں بیشتر افسران آپریشنل پولیس سے تقرر کئے گئے ہیں جو کہ ٹریفک قوانین کے بارے نہیں جانتے۔ جن کی وجہ سے لاہور سمیت دیگر بڑے شہروں میں ٹریفک کا نظام تباہ ہو رہاہے۔ ٹریفک وارڈنز اور مقامی پولیس مل کر ٹریفک چلا رہی ہے لیکن اس کے باوجود ٹریفک کے معاملات بگڑتے جا رہے ہیں۔ آئی جی کو ہدایت