نابینا افراد کا مطالبات کی منظور ی کیلئے مال روڈ پردھرنا،ٹریفک جام

نابینا افراد کا مطالبات کی منظور ی کیلئے مال روڈ پردھرنا،ٹریفک جام

لاہور ( جنرل رپورٹر) نابینا افراد نے ملازمتو ں کے حصو ل سمیت دیگر مطالبات پورے نہ ہو نے پر مال روڈ پر دھر نا دے کر ٹر یفک بند کر دی جس سے مال روڈ پر کئی گھنٹے تک ٹریفک کا بہاؤ تعطل کا شکار رہا۔ نابینا افراد کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے کنٹر یکٹ پر ملازمتیں دینے کا وعدہ کیا تھا جس پرصو بہ بھر کے ڈی سی اوزنے عملدرآ مد نہ کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف اپنے وعدوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے سخت احکا مات جاری کر یں بصورت دیگر روزانہ کی بنیاد پر احتجا ج کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا ۔ نابینا افراد/مظاہرہ

مزید : صفحہ آخر


loading...