محتسب پنجاب نے ٹیکنیکل ایجوکیشن کے ہزاروں طلبہ وطالبات کاتعلیمی سال ضائع ہونے سے بچالیا

محتسب پنجاب نے ٹیکنیکل ایجوکیشن کے ہزاروں طلبہ وطالبات کاتعلیمی سال ضائع ...

 لاہور(سپیشل رپورٹر) محتسب پنجاب جاوید محمو دنے مداخلت کرکے پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے زیر انتظام چلنے والے اداروں میں میٹرک سپلیمنٹری امتحانات میں پاس ہونے والے ہزاروں طلبہ وطالبات کاتعلیمی سال ضائع ہونے سے بچالیا۔جس کے بعد ٹیکنیکل اورپولی ٹیکنیکل اداروں میں زیر تعلیم ایسے تمام طلبہ وطالبات جنھوں نے گذشتہ سال میٹرک کے ضمنی امتحانات میں کامیابی حاصل کی تھی جون میں ہونے والے امتحان کے لئے اہل قرار دے دیے گئے ہیں ۔اورپنجاب ٹیکنیکل ایجوکیشن بورڈ نے اس ضمن میں نوٹیفیکیشن جاری کردیاہے۔تفصیلات کے مطابق ٹیکنیکل اورپولی ٹیکنیکل اداروں کے طلباء وطالبات نے محتسب پنجاب جاوید محمود کودرخواست دی کہ انہوں نے گذشتہ سال میٹرک کے ضمنی امتحان میں کامیابی کے بعد پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن میں باقاعدہ رجسٹریشن کرائی اوربورڈ کے زیر انتظام اداروں میں مختلف کورسز کیلئے داخلہ لیا۔پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نے جون میں ہونے والے امتحانات کیلئے انہیں نااہل قرار دے دیاہے ۔جبکہ داخلہ لیتے اورآن لائن رجسٹریشن کے وقت ٹیکنیکل بورڈ کی جانب سے ایسی کوئی شرط یاپابندی عائد نہیں کی گی تھی ۔محتسب پنجاب جاوید محمود نے چیف پرونشنل کمشنر فار چلڈرن مسز نسرین فاروق ایوب کوانکوائری کی ہدایت کی ،انکوائری افسرنے پنجاب ٹیکنیکل بورڈ کی انتظامیہ سے جواب طلب کیاتو طلبہ کاموقف درست ثابت ہوااورٹیکنیکل بورڈ رجسٹریشن کے وقت اس نوعیت کی کسی قسم کی کوئی پابندی یاشرط کاثبوت پیش نہ کرسکا۔محتسب پنجاب نے ،پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کوحکم دیاکہ وہ بلاجواز شرط کوختم کریں جس کے بعد ٹیکنیکل اداروں میں گذشتہ سال میٹرک کے امتحان میں کامیاب ہوکرتعلیم حاصل کرنے والے تمام طلبہ وطالبات اگلے امتحان کیلئے اہل قرار دیئے گئے ہیں ۔اورہنر سیکھنے کے متمنی ہزاروں بچے اوربچیوں کاتعلیمی سال ضائع ہونے سے بچ گیا۔پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نے محتسب پنجاب کے حکم پرعمل درآمد کیلئے اس ضمن میں نوٹیفیکشن بھی جاری کردیاہے ۔ تعلیمی سال

مزید : صفحہ آخر


loading...