کرپشن میں ملوث تین تھانیداروں کیخلاف خاتون کی درخواست پرمقدمہ درج

کرپشن میں ملوث تین تھانیداروں کیخلاف خاتون کی درخواست پرمقدمہ درج

لاہور(سپیشل رپورٹر)تھانہ اینٹی کرپشن ریجن لاہورنے کرپشن میں ملوث تین تھانیداروں کیخلاف خاتون کی درخواست پرمقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق مسماۃ رضیہ بی بی کی درخواست پرامجدعلی اے ایس آئی وسیم اقبال وغیرہ کے خلاف ڈائریکٹراینٹی کرپشن ریجن لاہورکودرخواست دی کہ تھانے دارامجدعلی نے اسکے بیٹے کے خلاف منشیات کاجھوٹامقدمہ درج کرکے اسکوبے گناہ کرنے پرتین لاکھ پچاس ہزارطلب کیے جس پردرخواست گزار نے اپنی بھینسیں بیچ کرتین لاکھ پچاس ہزار روپے ادا کردیئے،مگراسکے باوجود اسکے بیٹے کورہائی نہ دی،اورمزیدرشوت طلب کرنے کاتکرارکرتاہے ۔جس پرمحکمہ اینٹی کرپشن نے انکوائری کرکے ملزم کے خلا ف رشوت لینے پرمقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ مقدمہ درج

مزید : صفحہ آخر


loading...