پاکستانی فوج اتحاد میں شامل ہوتی تو اس کا کردار مددگار کا ہوتا، ترجمان سعودی اتحاد

پاکستانی فوج اتحاد میں شامل ہوتی تو اس کا کردار مددگار کا ہوتا، ترجمان سعودی ...

لندن/ریاض(اے این این)یمن میں حوثی باغیوں کیخلاف جاری سعودی عسکری مہم کے ترجمان نے کہاہے کہ اگر پاکستانی فوج اتحاد میں شامل ہوتی تو اس کا کردار مددگار کا ہوتا۔برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عسکری مہم کے ترجمان نے کہاہے کہ یمن میں باغیوں پر بمباری کی مہم کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے اور اگر پاکستانی فوج اس اتحاد میں شامل بھی ہوتی تو اس کا کردار مددگار کا ہی ہوتا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب نے کہا تھا کہ پاکستان کی جانب سے اس کے فوجی اتحاد کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ حوثی باغیوں کے خلاف یمن میں جاری مہم پر اثرانداز نہیں ہوگا۔

مزید : صفحہ اول


loading...