وزیر اعظم نے اہم اجلاس آج طلب کر لیا،سیاسی و عسکری حکام شرکت کریں گے

وزیر اعظم نے اہم اجلاس آج طلب کر لیا،سیاسی و عسکری حکام شرکت کریں گے

اسلام آباد (آن لائن)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے یمن کی صورت حال پر آج(منگل) کو ایک اعلی سطحی اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میں طلب کرلیا ہے، اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار،وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز ،طارق فاطمی شریک ہوں گے جبکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف ،ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹنٹ جنرل رضوان اور دیگر حکام بھی اجلاس میں شرکت کریں گے ۔اجلاس میں وزیر اعظم نواز شریف پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں منظور ہونے والی متفقہ قرار داد اور حکومتی فیصلوں سے شرکاء کو اعتماد میں لیں گے ۔یہ اجلاس دوپہرے ساڑھے تین بجے شروع ہوگا جو 3 گھنٹے جاری رہے گا

وزیر اعظم نے اہم اجلاس

مزید : صفحہ اول


loading...