کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ و ریسرچ سینٹر میں غریب مریضوں کا علاج مفت ہو گا ،شہباز شریف

کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ و ریسرچ سینٹر میں غریب مریضوں کا علاج مفت ہو گا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ نالج پارک لاہور میں جنوبی ایشیاء کا سٹیٹ آف دی آرٹ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ و ریسرچ سینٹر بنایا جارہا ہے ۔منصوبے کیلئے 50ایکڑ اراضی مختص کردی گئی ہے ۔ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوف و ریسرچ سینٹرکے منصوبے کو تیزرفتاری سے مکمل کیا جائے گااوریہ منصوبہ صحت عامہ کے شعبہ میں سنگ میل ثابت ہوگا۔گردے اور جگر کے امراض کے حوالے سے مریضوں کو ایک ہی چھت تلے جدید ترین طبی سہولتیں میسر آئیں گی۔انسٹی ٹیوٹ میں غریب اورنادار مریضوں کا علاج مفت ہوگا۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف یہاں پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ و ریسرچ سینٹر کے منصوبے کا جائزہ لینے کے حوالے سے اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے ۔کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ و ریسرچ سینٹر کے بورڈ آف گورنرز کے صدر ڈاکٹر سعید اخترنے منصوبے پر پیش رفت بارے بریفنگ دی۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو معیاری اور جدید طبی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی سرفہرست ترجیحات میں شامل ہے اوراس مقصد کیلئے اربوں روپے کے وسائل صحت کے ترقیاتی منصوبوں پر صرف کیے جارہے ہیں ۔صحت کے شعبہ میں انقلابی نوعیت کی اصلاحات لائی جارہی ہے۔ہسپتالوں میں طبی سہولیات کو بہتربنانے پرخصوصی توجہ مرکوزکی گئی ہے ۔صوبے بھر میں جدید طبی سہولتوں سے آراستہ نئے ہسپتال بھی قائم کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ و ریسرچ سینٹرمیں گردے اورجگر کے امراض میں مبتلا افراج کو ایک ہی چھت تلے بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔عالمی معیار کے اس ادارے میں بہترین ماحو ل میں مریضوں کو جدیدطبی سہولتیں دستیاب ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ چلانے کیلئے خود مختار بورڈ آف گورنرزپہلے ہی تشکیل دیا جاچکاہے جبکہ ادارے کیلئے پروفیشنل سٹاف بھرتی کیا جائے گا،جسے بیرون ملک سے تربیت دلائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ منصوبے کو اعلی معیار کے ساتھ تیزی سے مکمل کیا جائے گااورانسٹی ٹیوٹ میں نرسنگ سکول بھی بنے گا۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ منصوبے کو مقرر مدت میں مکمل کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں ۔منصوبے کو تیزرفتاری سے آگے بڑھانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اورانسٹی ٹیوٹ کی اراضی کے اطراف بھر پور شجر کاری کی جائے۔انہوں نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ کو پائیدار بنیادوں پر چلانے کیلئے انڈومنٹ فنڈ بھی قائم کیا جائے گا۔مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکرٹریز صحت، ہائیر ایجوکیشن،ڈی سی او لاہور، متعلقہ حکام کے علاوہ کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ کے بورڈ آف گورنرز نے اجلاس میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ویڈیولنک کے ذریعے سول سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ پنجاب حکومت زمین میں چھپے قیمتی خزانوں سے استفادہ کرنے کے لئے سنجیدہ کاوشیں کر رہی ہے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ کالا باغ میں خام لوہے کے ذخائر کے سلسلے میں قابل عمل فنانشل و بزنس ماڈل تیار کیا جائے۔ اس ضمن میں ٹیکنیکل اور فنانشل فزیبلٹی رپورٹ بھی مرتب کی جائے۔سیکرٹری معدنیات نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ ایک اندازے کے مطابق کالا باغ میں 3سو ملین ٹن خام لوہے کے ذخائر موجود ہیں۔ چیف سیکرٹری ،سیکرٹریز خزانہ ، معدنیات، منصوبہ بندی وترقیات اور اطلاعات نے سول سیکرٹریٹ میں ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

مزید :

صفحہ اول -