لاہور کنٹونمنٹ بورڈ ، پیپلز پارٹی کو 20حلقوں کیلئے امیدوار نہ مل سکے

لاہور کنٹونمنٹ بورڈ ، پیپلز پارٹی کو 20حلقوں کیلئے امیدوار نہ مل سکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( شہزاد ملک ) پیپلز پارٹی کو لاہور کے کنٹونمنٹ بورڈ کے 20حلقوں میں 20امیدوار نہ مل سکے ۔پیپلز پارٹی ان 20حلقوں میں صرف 15حلقوں پر پارٹی کے باقاعدہ امیدوار کھڑے کرے گی اور دو آزاد امیدواروں کی سپورٹ کا آج پریس کانفرنس کے ذریعے اعلان کرے گی اور باقی تین حلقوں پر امیدوار نہ ملنے کی وجہ سے ان حلقوں میں الیکشن نہیں لڑے گی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی کی صدارت میں پیپلز پارٹی لاہور کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے پارٹی کے امیدواروں کا جائزہ لیا گیا اور ان حلقوں کے لئے امیدواروں کو فائنل کیا گیا لیکن پیپلز پارٹی کو 20وارڈز کے لئے مطلوبہ امیدوار نہ مل سکے جس کی وجہ سے فیصلہ کیا گیا کہ پیپلز پارٹی 15حلقوں پر اپنے امیدوار کھڑے کرے گی جو کہ پیپلز پارٹی کے انتخابی نشان تیر پر الیکشن لڑیں گے جبکہ دو مختلف حلقوں میں آزاد حیثیت میں کھڑے ہونے والے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کرے گی اور باقی تین حلقوں کو اوپن چھوڑ دے گی ۔

مزید :

صفحہ اول -