سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کی گئی ہدایت صوبائی دارلحکومت میں نظرانداز

سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کی گئی ہدایت صوبائی دارلحکومت میں نظرانداز

لاہور(عامر بٹ سے) پنجاب بھر میں جعلی اشٹام پیپرز کی روک تھام اور حکومتی خزانے میں جمع ہونے والے ریونیو کی تصدیق کیلئے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کی جانب سے دی جانے والی ہدائت صوبائی دارلحکومت لاہورمیں نظر انداز کردی گئیں ، ٹریژری آفیسر لاہور نے 32Aکے چالان کی فوٹو کاپیاں اشٹام پیپرز کے ساتھ چسپاں کرنے کیلئے ماہانہ بنیاد پر بجٹ مانگ لیا،بجٹ کی عدم دستیابی تک محکمہ فنانس کے ٹریژری آفیسر احکامات پر عمل دارآمد کرنے سے صاف انکاری ہو گئے جبکہ پنجاب کے دیگر اضلاع میں عمل دارآمد کا سلسلہ جاری ہے ،روزنامہ پاکستان کو ملنے والی معلومات کے مطابق سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب ندیم اشرف نے گزشتہ ماہ پنجاب بھر میں ایک تحریری نوٹیفکیشن کے ذریعے ہدائت کی کہ وہ دفتر خزانہ سے جاری کردہ اشٹام پیپر زکی بیک پر 32Aچالان فارم کو لازم چسپاں کرے گا تاکہ جعلی اشٹام پیپرز کی روک تھام کو بھی یقینی بنایا جا سکے اور حکومتی خزانے میں اشٹام پیپرز اور 32Aکے چالان کی روشنی میں جمع ہونے والے ریونیو کی بھی تصدیق ہو سکے تاہم سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب کے واضح احکامات کو ماننے سے محکمہ فنانس مکمل طور پر انکاری ہو چکا ہے اور اس ضمن میں صوبائی دالحکومت لاہور میں سینئر ممبر کے احکامات کو نظر انداز کر دیا گیا ہے،اس حوالے سے بورڈ آف ریونیو کی جانب سے تشکیل کردہ افسران کی سپیشل انسپکشن ٹیم نے بھی نہ صرف نشاندہی کی ہے بلکہ اپنی انسپکشن کردہ رپورٹس میں احکامات کی خلاف ورزی کے حوالے سے بھی سینئر ممبر کو آگاہ کیا ہے دوسری جانب دفتر خزانہ کے ٹریژری آفیسر لاہور محمد اختر حسین کا کہنا ہے کہ بورڈآف ریونیو کی جانب سے بھیجے گئے خط کے حوالے سے تحریر ی طور پر واپس جواب بھیج دیا گیا تھا اور بورڈ آف ریونیو کے افسران کو کہا گیا تھا کہ ہزاروں لاکھوں کے حساب سے جو 32Aکے چالان کی فوٹو کاپیاں لگانی ہیں اس کے لئے ہمیں مخصوص بجٹ مہیا کیا جائے اگر بورڈ آف ریونیو ادارہ ہمیں بجٹ مہیا کرتا ہے تو پھر ہم بھی 32Aکے چالان کی فوٹو کاپیاں چسپاں کردیں گے ورنہ ہم میں اتنی سکت نہ ہے اور نہ ہی ہمارے پاس کوئی فوٹو کاپی مشینیں ہیں جس سے فوٹو کاپیاں کروا کار نئی پریکٹس کا آغاز کیا جائے ،محکمہ فنانس کی جانب سے سینئر ممبر کے احکامات کی خلاف ورزی او ر دو ٹوک موقف نے دونوں محکموں کے درمیان سرد جنگ کا آغاز کر دیا ہے دوسر ی جانب بورڈ آف ریونیو کے افسران کا کہنا ہے کہ ہدایات کا مقصد فول پروف چیک اینڈ بیلنس اور حکومتی ریونیو کو محفوظ کرنا ہے اور اس حوالے سے دیگر اضلاع جن میں قصور ،شیخوپور ہ سمیت دیگر اضلاع شامل ہیں ،میں عمل دارآمد کیا جارہا ہے جس کی بناء پر جعلسازی کا خاتمہ بھی یقینی ہو رہا ہے اور اس کے فوائد بھی سامنے آرہے ہیں ۔ جعلی اشٹام پیپرز

مزید : صفحہ آخر


loading...