ڈکیتی چوری کی متدد وارداتیں، مزاحمت پر 2 افراد کو قتل کر دیا گیا،2 شدید زخمی

ڈکیتی چوری کی متدد وارداتیں، مزاحمت پر 2 افراد کو قتل کر دیا گیا،2 شدید زخمی

لاہور(کر ا ئم سیل )صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں کے دوران ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،زیورات اور قیمتی سامان سے محروم جبکہ ڈاکوؤں نے مزاحمت پر 2افر اد کو قتل اور2 افراد کو شدیدزخمی کر دیا۔تفصیلات کے مطابق شمالی چھاؤنی کے علاقہ صدر گول چکر پر ڈاکوؤں نے خاتون سے پرس چھیننے کے بعد فہیم سے موبائل چھیننے کی کوشش کی ،اس دوران فہیم نے آگے بڑھ کر ڈاکوؤں کو روکا تو انہوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں فہیم جاں بحق جبکہ ایک مزدور زخمی ہو گیا۔ اچھرہ کے علاقہ شمع چوک پر ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹے سے 5لا کھ روپے کی رقم چھین لی،ڈاکو فرار ہو رہے تھے کہ مزاحمت کرنے پر انہوں نے باپ بیٹے پرفائرنگ کر دی جس کی وجہ سے دونوں زخمی ہو گئے ۔ با پ ارشد ہسپتا ل میں پہنچ کر دم تو ڑ گیاجبکہ بیٹے عثما ن کی حا لت نا زک بیا ن کی جا تی ہے۔ہربنس پورہ میں ڈاکوؤں نے جمیل اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر دو لاکھ روپے مالیت کی نقدی اورزیورات لوٹ لئے ۔جوہر ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے حارث سے ایک لاکھ بہتر ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل چھین لیا۔ڈاکوؤں نے غالب مارکیٹ میں سعد سے بائیس ہزار روپے مالیت کی نقدی ،لوئر مال میں بلال سے پچھتر ہزار ،کوٹ لکھپت میں عبدالحفیظ سے پچاس ہزار روپے ،ڈیفنس سی میں جمیل سے 5ہزار ،پرانی انارکلی میں اکرام سے اٹھارہ ہزار روپے ،باغبانپورہ میں اشفاق سے پچپن ہزار روپے ،شاہدرہ میں ساجد سے ساٹھ ہزار روپے مالیت کی نقدی اور موٹر سائیکل ،گلبرگ میں عدیل سے پینتیس ہزار روپے مالیت کی نقدی و لیپ ٹاپ اور مصطفیٰ ٹاؤن میں عمر سے ساٹھ ہزار روپے مالیت کی نقدی ،موبائل اور کیمرہ چھین لیا ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...