وزیر اعلیٰ پنجاب کی نا اہل پولیس افسران کیخلاف کاروائی اور وی جیلنس سیل فعال بنا نیکی ہدایت

وزیر اعلیٰ پنجاب کی نا اہل پولیس افسران کیخلاف کاروائی اور وی جیلنس سیل فعال ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( زاہد علی خان) وزیر اعلیٰ پنجاب نے آئی جی پنجاب سے کہا ہے کہ جو پولیس افسران معیار پر پورا نہیں اترتے اور سرکاری معاملات میں دلچسپی نہیں لیتے ، ان کے بارے میں رپورٹ تیارکی جائے اور ویجیلنس سیل کو فعال بنایا جائے اور ایسے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ذرائع کے مطابق آئی جی پولیس پنجاب نے ویجیلنس سیل کو ہدایت کی ہے کہ تمام آر پی اوز، ڈی پی اوز اور دیگر پولیس کے اعلیٰ افسران کے بارے میں رپورٹ بھجوائی جائے، ذرائع کے مطابق آئی جی نے کہا ہے کہ جو پولیس افسران غفلت اور لاپرواہی اور دیگر سرکاری معاملات میں دلچسپی نہیں لیتے ان کے بارے میں رپورٹ بھجوائی جائے۔ معلوم ہوا ہے کہ ویجیلنس سیل پنجاب پہلے ہی ایسے افسران کے بارے میں رپورٹ تیار کر رہاہے تاہم اسے مزید ہدایت کی گئی ہے کہ ناقص کارکردگی کے حامل افسران کی رپورٹ بھجوائی جائے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ آئی جی ایسے افسران کو تبدیل کرنے کے علاوہ ان کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی کریں گے۔ ان افسران کی دوبارہ پوسٹنگ اس وقت تک نہیں ہو سکے گی جب تک یہ اپنی کارکردگی کو بہتر نہیں بنا لیتے۔ کرپٹ پولیس افسران کے بارے میں بھی ایک فہرست تیار کی جا رہی ہے جو براہ راست وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوائی جائے گی۔ اس رپورٹ پر آئی جی پولیس پنجاب اپنے ریمارکس بھی لکھیں گے۔ ویجیلنس سیل فعال

مزید :

صفحہ آخر -