سندھ رینجر کی کاروائی ،کراچی کے طاہر پلازہ میں 6وکلاء کو زندہ جلانے والے 3ملزم گرفتار

سندھ رینجر کی کاروائی ،کراچی کے طاہر پلازہ میں 6وکلاء کو زندہ جلانے والے ...

 کراچی(اے این این) سندھ رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے طاہر پلازہ میں 6وکلاء کو زندہ جلانے والے3ملزموں کو گرفتار کر لیا، محمد علی قریشی عرف درندہ عرف کالا عرف کن کٹا نے اپنے ساتھیوں شمس اورنعیم کے ہمراہ 2008میں ایم اے جناح روڈ پر وکلاء کے پلازے کو کیمیکل چھڑک کر آگ لگائی تھی جس میں آفتاب عباسی، رشیدہ اور بتول نامی خواتین سمیت6وکلاء جاں بحق ہو گئے تھے۔ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق رینجرز نے کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں چھاپہ مار کر سانحہ طاہر پلازہ میں ملوث 3ملزموں کو گرفتار کر لیا ۔ گرفتار ملزموں میں محمد علی قریشی عرف درندہ عرف کالا عرف کن کٹا،سابق یو سی ناظم نعیم اور شمس شامل ہیں۔ملزموں نے طاہر پلازہ میں کیمیکل چھڑک کر آگ لگانے کا اعتراف کرلیا۔ سانحہ میں ایڈووکیٹ آفتاب عباسی، رشیدہ اور بتول نامی خواتین سمیت6وکلاء جاں بحق ہوئے تھے۔

مزید : صفحہ اول


loading...