پی ٹی آئی کے استعفے منظور نہ کیے جانے کیخلاف دائرلیگی رہنماء کی درخواست مسترد

پی ٹی آئی کے استعفے منظور نہ کیے جانے کیخلاف دائرلیگی رہنماء کی درخواست مسترد

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آبادہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کے استعفے منظور نہ کیے جانے کے خلاف دائر لیگی رہنماء کی درخواست ناقابل سماعت قراردیتے ہوئے خارج کردی۔تحریک انصاف کی اسمبلی میں واپسی کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنماء ظفرعلی شاہ کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اپنایاگیاہے کہ پی ٹی آئی کے اراکین استعفے دے چکے ہیں اور اب ایک مرتبہ پھر واپس اسمبلی میں آگئے ہیں ، عدالت سپیکرقومی اسمبلی کو استعفے منظور کرنے اور تنخواہوں سمیت دیگر مراعات کی ادائیگی سے روکے۔اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس اطہرمن اللہ اور عامر فاروق نے ظفرعلی کی درخواست کی سماعت کی اور درخواست کو ناقابل سماعت قراردیتے ہوئے خارج کردی۔ جسٹس اطہر من اللہ نے واضح کیاکہ کچھ دیر میں تحریری فیصلہ ہائیکورٹ کی آفیشل ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیاجائے گا۔

مزید : صفحہ اول


loading...