حبیب بینک کے حصص کی فروخت کا فیصلہ ،حکومت اپنے شیئرز سے بھی محروم ہو جائیگی

حبیب بینک کے حصص کی فروخت کا فیصلہ ،حکومت اپنے شیئرز سے بھی محروم ہو جائیگی

لاہور(صبغت اللہ چودھری)حکومت کی جانب سے اپنے ملکیتی حبیب بینک کے حصص کی حالیہ فروخت کے بعد حکومت کے پاس حبیب بینک کا ایک شیئر بھی نہیں رہ جائے گا ۔ حکومت نج کاری کمیشن کے ذریعے اپنی ملکیتی حصص فروخت کر رہی ہے ۔ حکومت کے ملکیتی حبیب بینک کے حصص کی مجموعی تعداد 60 کروڑ 93 لاکھ 21 ہزار 137 ہے شرح کے حساب سے یہ تعداد مجموعی حصص کا 41.5394 فیصد ہے ۔ حکومتی ملکیت میں سے حکومت پاکستان کے پاس حبیب بینک کے ایک کروڑ 37 لاکھ 54 ہزار 543 حصص جبکہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس حبیب بینک کے 59 کروڑ 93 لاکھ 21 ہزار 137 حصص ہیں ۔ حصص کی مجموعی شرح کے حساب سے حکومت پاکستان کے پاس موجود حصص کی شرح 0.9377 فیصد اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجود شرح 40.6017 فیصد ہے ۔ مارکیٹ میں موجود حبیب بینک کے مجموعی حصص کی تعداد ایک ارب 46 کروڑ 68 لاکھ 52 ہزار 508 ہے ۔ یہ حصص 100710 مختلف کمپنیوں کے پاس ہیں ۔ حکومت کی جانب سے حصص کی فروخت کے لئے قیمت 168 روپے فی حصص مقرر کی گئی ہے ۔

مزید : صفحہ اول


loading...