عمران فاروق قتل منصوبے میں واٹر بورڈ کا افسر بھی شامل تھا ،گرفتار مرکزی ملزم کا انکشاف

عمران فاروق قتل منصوبے میں واٹر بورڈ کا افسر بھی شامل تھا ،گرفتار مرکزی ملزم ...

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ایم کیو ایم کے مقتول رہنماء عمران فاروق قتل کیس میں ایک اور ملزم کا نام سامنے آ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز رینجرز کے چھاپہ کے دوران عمران فاروق کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم معظم علی کو گرفتار کیا گیا تھا۔اپنے ابتدائی بیان میں معظم علی نے انکشاف کیا ہے کہ خالد شمیم عمران فاروق کے قتل منصوبے میں شامل تھا۔معظم علی نے بتایا کہ خالد شمیم کراچی واٹر بورڈ میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھا۔معظم علی کے انکشاف کے بعد تحقیقاتی اداروں کی جانب سے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا ہے اور ذرائع کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ خالد شمیم کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔

مزید : صفحہ اول


loading...