پاکستان میرا وطن ،سندھ میری ماں اور بدین میرا گھر ہے ، ذوالفقار مرزا

پاکستان میرا وطن ،سندھ میری ماں اور بدین میرا گھر ہے ، ذوالفقار مرزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بدین ( اے این این ) سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا نے کہا ہے پاکستان میرا وطن ،سندھ میری ماں اور بدین میرا گھر ہے ۔لندن سے واپسی پر مرزا فارم ہاؤس پر پارٹی کارکنوں شہریوں اور مختلف برادریوں کے معززین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے مخالفین نے پروپیگنڈا کیا کہ میں پاکستان واپس نہیں آؤں گا میرا خدا میری موت کی صورت میں مجھے میرے عوام سے جودا کر سکتا ہے انہوں نے کہا کے باقی خدا کی دھرتی پے جو لوگ خدا بننے کی کوشش کر رہے ہیں اس کو خدا کے غضب سے ڈرنہ چاہیے کیوں کہ جب خلقے خدا انہوں کی زیادتیوں کے خلاف اٹھ کھڑا ہو تب انکو سیاسی موت نصیب ہو تی ہے انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو حق اور سچ کے لیے آواز بلند کرنا اور لڑنا سکھایا اور ظالموں سے لڑنے کے لئے زبان دی اس لیے عوام اور کارکن کے حقوق کے لئے آخری دم تک لڑتا رہوں گا کوئی بھی مجھے اس بات سے نہیں روک سکتا اس موقع پر میر عبداللہ ٹالپر ،مختیار پتافی ،دلبر سندھی ،محمد عیسیٰ وکیل اور پی پی پی کے رہنما ں موجود تھے ۔

مزید :

صفحہ اول -