شہبازشریف کا سکھ نہر کے قریب لیسکو آفس میں فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس، رپورٹ طلب

شہبازشریف کا سکھ نہر کے قریب لیسکو آفس میں فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس، رپورٹ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور)جنرل رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے لاہور کے علاقے سکھ نہر کے قریب لیسکو آفس میں فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈ ی آئی جی آپریشنز سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ نے فائرنگ کرنے والے ملزم کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم کے زیر قبضہ اراضی کو فی الفور واگزار کرایا جائے۔ وزیراعلیٰ نے فائرنگ کے باعث لیسکوکے ایک اہلکار کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مقتول کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ فائرنگ کے باعث زخمی ہونے والے افراد کو ہر ممکن طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

مزید :

صفحہ اول -