ن لیگ پر جعلسازی کا الزام لگانے والے خود جعلی سیاستدان ہیں،زعیم قادری

ن لیگ پر جعلسازی کا الزام لگانے والے خود جعلی سیاستدان ہیں،زعیم قادری

 لاہور(پ ر)سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ ن لیگ پر جعل سازی کا الزام لگانے والے دراصل خود جعلی سیاستدان ہیں۔ چوہدری شجاعت اور پرویزالٰہی نے اپنے سرپرست اعلیٰ سے مل کر 2002ء میں دھاندلی کے عالمی ریکارڈ قائم کئے۔ چوہدری شجاعت اور پرویزالٰہی کے بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے سید زعیم حسین قادری نے کہا کہ دھاندلی کے ذریعے وزارت اعلیٰ اور وزارت عظمیٰ تک پہنچنے والے مسلم لیگ (ن) کے مینڈیٹ کو کس منہ سے چیلنج کر رہے ہیں۔ چوہدری پرویزالٰہی مینڈیٹ چوری کا الزام لگا کر دراصل اپنی خفت مٹانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حالیہ عام انتخابات میں 2نشستوں والی پارٹی کے لیڈروں کے منہ سے دھاندلی کے الزامات مضحکہ خیز ہیں۔ عوام نے چوہدری برادران کو بری طرح مسترد کر کے دیوار سے لگا دیا۔ سید زعیم حسین قادری نے کہا کہ چوہدری برادران کی نام نہاد سیاست اپنے انجام کو پہنچ چکی ہے۔ وہ اور ان کے ساتھی ماضی کی تاریکی کا حصہ بن چکے ہیں۔ زعیم قادری

مزید : صفحہ آخر


loading...