دھاندلی کے ثبوت جوڈیشل کمیشن کے سامنے لانے کا وقت آگیا، شجاعت

دھاندلی کے ثبوت جوڈیشل کمیشن کے سامنے لانے کا وقت آگیا، شجاعت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر) مسلم لیگ(ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما وچودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ الیکشن 2013ء میں دھاندلی کے ثبوت جوڈیشل کمیشن کے سامنے بے نقاب کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ وہ اپنی رہائش گاہ پر مسلم لیگ(ق) سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے، ملاقات میں مونس الٰہی بھی موجود تھے۔ چودھری شجاعت نے حلیم عادل شیخ کو دھاندلی کے ثبوت فراہم کرنے کیلئے صوبہ سندھ کا انچارج مقرر کر دیا ہے۔ چودھری شجاعت نے پارٹی کے تمام امیدواروں اور عہدیداروں کو خطوط بھیجے ہیں جس میں انہیں وہ تمام ثبوت لانے کی ہدایت کی گئی ہے جو 2013ء کے انتخابات میں دھاندلی کے بارے میں ان کے پاس موجود ہیں، یہ ثبوت پارٹی کی لیگل ٹیم کے ذریعہ جوڈیشل کمیشن میں پیش کیے جائیں گے۔چودھری پرویزالہی نے کہا کہ ن لیگ نے دو تہائی اکثریت جعل سازی کے ذریعے حاصل کی تھی اور یقین ہے کہ اس کا پول جوڈیشل کمیشن میں پیش کیے جانے والے ٹھوس ثبوتوں کے باعث کھل جائے گا۔

مزید :

صفحہ اول -