ڈرون حملے رکوانے کیلئے جنگ کا حکم نہیں دے سکتے ،سپریم کورٹ

ڈرون حملے رکوانے کیلئے جنگ کا حکم نہیں دے سکتے ،سپریم کورٹ

 اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ نے ڈرون حملوں سے متعلق درخواست خارج کر دی۔جسٹس ثاقب نے دورا ن سما عت ریما رکس دیتے ہو ئے کہا کہ درخواست آرٹیکل 184 تھری کے دائر اختیار میں نہیں آتی۔سپریم کورٹ کے جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ڈرون حملوں سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔ درخواست سید محمد اقتدار کی جانب سے دائر کی گئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ قبائلی علاقے پاکستان کا حصہ ہیں،آج اگر قبائلی علاقوں میں حملے ہو رہے ہیں، تو کل لاہور ، پشاور میں بھی حملے ہو سکتے ہیں۔ اس لئے عدالت عظمیٰ سے درخواست ہے کہ وہ ڈرون حملے رکوانے کا حکم دے۔فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت عظمیٰ نے درخواست خارج کرتے ہوئے قرار دیا کہ ڈرون حملے رکوانے کے لئے جنگ کا حکم نہیں دے سکتے ، درخواست آرٹیکل 184 تھری کے دائرہ اختیار میں نہیں آتی۔ سپریم کورٹ

مزید : صفحہ آخر


loading...