عرب امارات کے وزیر کی قرارداد پر نکتہ چینی پارلیمانی آداب کے منافی ہے،رضا ربانی

عرب امارات کے وزیر کی قرارداد پر نکتہ چینی پارلیمانی آداب کے منافی ہے،رضا ...

 اسلام آباد(اے این این) چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے وزیر کی قرارداد پر نکتہ چینی پارلیمانی آداب کے منافی ہے،پرویز مشرف سمیت فوجی آمروں کے غیر آئینی اقدامات نے ملک کو نقصان پہنچایا،آئین معطل کر کے پارلیمنٹ کے تقدس کو پامال کیا گیا،سینیٹ کے پاس مالیاتی اختیارات ہونے چاہیں،معاملہ بزنس ایڈوائزری کمیٹی لے کر جائیں گے۔اسلام آباد میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پارلیمنٹری سروسز کی تقریب سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ فوجی آمروں بالخصوص پرویز مشرف کے غیر آئینی اقدامات انتہائی افسوسناک تھے۔ انہوں نے آئین معطل کر کے پارلیمینٹ کے تقدس کو پامال کیا۔ چیئرمین رضا ربانی نے کہا کہ سینیٹ اجلاس کی کارروائی کم سے کم ڈھائی سے 3 گھنٹے چلائی جائے گی۔ راجہ ظفرالحق سے درخواست کی ہے کہ وہ وزرا کی حاضری یقینی بنائیں۔ رضا ربانی نے کہا کہ سینیٹ کے پاس مالیاتی اختیارات ہونے چاہیے۔ اس مسئلے کو بزنس ایڈوائزری کمیٹی لے کر جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئین اور قوانین کی بالادستی کیلئے ہرممکن کوشش کریں گے۔ یمن کی قرارداد پارلیمنٹ کی امنگوں کے مطابق ہے۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر نے قرارداد پرنکتہ چینی، کی جو پارلیمانی طریقہ کارکیخلاف ہے۔ رضا ربانی

مزید : صفحہ آخر


loading...