پنجاب حکومت کا شاہی قلعہ کی تزئین و آرائش کیلئے 7 ارب 40 کروڑ روپے لگانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا شاہی قلعہ کی تزئین و آرائش کیلئے 7 ارب 40 کروڑ روپے لگانے کا ...

لاہور(محمد نواز سنگرا)تاریخی ورثے کی اصل حالت میں بحالی۔پنجاب حکومت نے 7ارب40کروڑ روپے سے شاہی قلعہ کی تعمیر و تزئین کا فیصلہ کر لیا ہے۔منصوبہ پانچ سال میں مکمل کیا جائے گا جس کو سپانسر آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کر رہا ہے جبکہ ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی اتھارٹی منصوبے کے سربراہ ہونگے۔تفصیلات کیمطابق حکومت پنجاب نے تاریخی ورثے شاہی قلعہ کو اصل حالت میں لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے بھاری فنڈز بھی مختص کیے جا چکے ہیں ۔لاہور میں موجود مغلیہ خاندان کا تعمیر کردہ شاہی قلعے کا شمار ’’عالمی ورثے‘‘میں ہوتا ہے،حکومت پنجاب نے تاریخی ورثہ بچانے کیلئے اس کی بحالی کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے ’’PRESERVATION AND RESTORATION OF LAHORE FORT 2015‘‘کے نام سے منصوبے کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔شاہی قلعے میں موجود عمارتوں کی تزئین وآرائش اور معدوم ہوجانے والی عمارتوں کو نئے سرے سے بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ مغل بادشاہوں کا تعمیر کر دہ شاہی قلعہ اپنی پہچان نہ کھوئے۔اس منصوبے کیلئے حکومت پنجاب نے 738.050ملین روپے مختص کیے ہیں جس کو سپانسر آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کر رہا ہے جبکہ منصوبے کی تکمیل پر پانچ سال کا عرصہ لگے گا۔منصوبہ یکم جون 2015سے شروع کیا جائے گا جس کی تکمیل 31مئی 2020کو کی جائے گی۔واضح رہے کہ حکومت پنجاب تاریخی عمارتوں کی تعمیر و مرمت کے حوالے سے پہلے بھی کئی عمارتوں کو تعمیر کر چکی ہے اور پنجاب میں تمام تاریخی عمارتوں کی بحالی کا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے لاہور کی خوبصورتی اور سیاحت میں اضافہ ہو گا۔ شاہی قلعہ

مزید : صفحہ آخر


loading...