کراچی ،اورنگی ٹاؤن میں مقابلے کے دوران 5دہشتگرد مارے گئے

کراچی ،اورنگی ٹاؤن میں مقابلے کے دوران 5دہشتگرد مارے گئے

 کراچی (آن لائن) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں مقابلے کے دوران 5 دہشت گرد مارے گئے۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ برصغیر سے تھا، کارروائی کے دوران کراچی کا کمانڈر بھی مارا گیا۔کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے جوانوں نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر اورنگی ٹاؤن خیرآباد کے ایک گھر میں چھاپہ مارا تو وہاں موجود دہشتگردوں نے پولیس پارٹی پر گولیاں برسا دیں۔ جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد مارے گئے۔ ایس ایس پی راجہ عمر خطاب کے مطابق ہلاک دہشت گرد قلندریہ چوک پررینجرز پرحملے میں بھی ملوث تھے۔ہلاک دہشت گردوں میں القاعدہ کراچی کا کمانڈر نورالحسن عرف ہاشم ،عثمان اورابراہیم عرف اویس بھی شامل ہیں۔مکان سے 3 خودکش جیکٹیں، بارودی مواد ،ککر بم اوردیگر اسلحہ بھی برآمد ہوا۔پولیس کے مطابق نورالحسن کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر بتایا جاتا ہے۔پولیس کے مطابق دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، دہشتگرد پریشرککر بم، بلاک بم اور دھماکا کرنے کیلئے موٹر سائیکلیں تیار کرتے تھے، پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گرد رینجرز پر حملوں سمیت متعدد دھماکوں اور دیگر وارداتوں میں ملوث تھے

مزید : صفحہ اول


loading...