ایران نے پاکستان کو دہشتگردوں کیخلاف مشترکہ کاروائیوں کی پیشکش کر دی

ایران نے پاکستان کو دہشتگردوں کیخلاف مشترکہ کاروائیوں کی پیشکش کر دی

تہران(اان لائن ،اے این این)ایران نے پاکستان کواس کی حدودمیں دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ کارروائیوں کی پیشکش کردی۔ اپنے ایک بیان میں ایرانی وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی نے کہا کہ پاکستانی حکام باہا کہہ چکے ہیں کہ وہ ایران کے ساتھ ملحقہ سرحد پر دہشت گردوں پر کنٹرول نہیں رکھ سکتے اسلئے ایران پاکستان کے ایسے علاقوں میں نہ صرف سکیورٹی کی فراہمی بلکہ پاکستان اور افغانستان کے اندر دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کے لئے بھی تیار ہے کیونکہ دونوں ملکوں کے سرحدی علاقوں میں سکیورٹی کی کمی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ شمالی اور مشرقی علاقوں میں سکیورٹی کی فراہمی ایرانی پاسداران انقلاب کی ذمہ ادری ہے۔

مزید : صفحہ اول


loading...