انقرہ،اعلیٰ ترین مذہبی ادارے نے ٹوائلٹ پیپر استعمال کرنے کی اجازت دے دی

انقرہ،اعلیٰ ترین مذہبی ادارے نے ٹوائلٹ پیپر استعمال کرنے کی اجازت دے دی
انقرہ،اعلیٰ ترین مذہبی ادارے نے ٹوائلٹ پیپر استعمال کرنے کی اجازت دے دی

  


انقرہ (نیوز ڈیسک) ترکی کے اعلیٰ ترین مذہبی ادارے نے مسلمانوں کو طہارت کے حصول کے لئے پانی دستیاب نہ ہونے کی صورت میں ٹوائلٹ پیپر استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ڈائریکٹر مذہبی امور نے فتوے کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ پانی دستیاب نہ ہونے کی صورت میں صفائی کے لئے دیگر اشیاء استعمال کی جاسکتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ ایک رائے یہ بھی ہے کہ کاغذ کا استعمال لکھنے کے لئے کیا جاتا ہے اور یہ صفائی کے لئے مناسب نہیں ہے لیکن اس کے باوجود پانی دستیاب نہ ہونے کی صورت میں اس کے استعمال کی اجازت دی جاتی ہے۔مذہبی امور کے ادارے کی طرف سے اس سے پہلے الکوحل والے ہینڈ سینیٹیشن محلول، جو عموماً ہاتھ دھونے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے، کے استعمال کی بھی اجازت دی جاچکی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...