برونائی دارالسلام کے حکمران کے سب سے چھوٹے شہزادے کی شادی نے دھوم مچا دی

برونائی دارالسلام کے حکمران کے سب سے چھوٹے شہزادے کی شادی نے دھوم مچا دی
برونائی دارالسلام کے حکمران کے سب سے چھوٹے شہزادے کی شادی نے دھوم مچا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 بندر سری بگاوان (نیوز ڈیسک) دنیا کے امیر ترین افراد میں شمار ہونے والے برونائی دارالسلام کے حکمران کے سب سے چھوٹے شہزادے کی شادی میں ڈھیروں سونے اور بے شمار ہیرے جواہرات کی چمک نے دنیا کی آنکھیں چندھیا دی ہیں۔31 سالہ شہزادہ عبدالمالک کی شادی 22 سالہ دیانکو رابعۃالعداویہ پینجیران حاجی بولکیہ سے برونائی کے دارالحکومت میں سرانجام پائی۔ شادی کی تقریبات پانچ اپریل سے جاری ہیں لیکن دولہا اور دلہن اس تمام عرصے کے دوران پہلی دفعہ منظر عام پر آئے ہیں۔ شادی کی تقریبات دارالحکومت میں 1788 شاہی کمروں والے عالیشان محل آستانہ نورالایمان میں منعقد کی گئیں۔ دولہا اور دلہن کا لباس سونے کے تاروں سے بنایا گیا جس کے اوپر آرائش کے لئے ہیرے جڑے گئے۔ دلہن نے زمرد سے مزیئن ہیروں کا تاج اور ہار پہن رکھا تھا جبکہ اس کے ہاتھ میں موجود گلدستے میں نظر آنے والے پھول بھی ہیر جواہرات سے بنائے گئے تھے۔ شہزادے کے عروسی لباس کو بھی ہیروں سے مزیئن کیا گیا تھا جبکہ اس نے سونے سے بنی اور ہیروں سے سجائی گئی خصوصی بیلٹ بھی باندھی تھی۔ اس تقریب کے لئے بنایا گیا تخت، اس کے گرد موجود آرائش کا سامان، چھت اور دیواروں پر کئے گئے نقش و نگار میں بھی سونا اور جواہرات استعمال کئے گئے تھے۔ اخبار ’’دی برونائی ٹائمز‘‘ کے مطابق شاہی شادی میں سات ملائیشین ریاستوں کے حکمرانوں کے علاوہ ایک سعودی گورنر نے بھی شرکت کی۔ دلہن شادی سے پہلے سسٹمز ڈیٹا اینالسٹ اور ڈیٹا انسٹرکٹر کے طور پر کام کرتی رہی ہے۔

مزید :

علاقائی -