چینی فوجی کا بیوی سے محبت کا اظہار،سال بھر کے کھانے اکٹھے تیار کردئیے

چینی فوجی کا بیوی سے محبت کا اظہار،سال بھر کے کھانے اکٹھے تیار کردئیے
چینی فوجی کا بیوی سے محبت کا اظہار،سال بھر کے کھانے اکٹھے تیار کردئیے

  


بیجنگ (نیوز ڈیسک) ایک چینی فوجی نے اپنی بیوی کی زندگی آسان کرنے اور محبت کا بے مثال اظہار کرنے کی خاطر اس کے لئے سال بھر کے کھانے اکٹھے تیار کردئیے۔ستائیس سالہ ژن یونفینگ تبت کے دور دراز علاقے میں تعینات ہے اور وہ اپنی 26 سالہ بیوی یاؤ مائی سے سال میں ایک دفعہ ہی مل سکتا ہے۔ جب وہ چھٹی پر آیا تو اسے پتا چلا کہ اس کی بیوی دن رات کی مصروفیت کی وجہ سے کھانا پکانے اور کھانے پر توجہ نہیں دے پاتی اور اس کی صحت بھی متاثر ہورہی ہے۔ یونفینگ نے اپنی چھٹیاں بیوی کے لئے کھانے پکانے کے لئے وقف کر دیں اور ایک ہزار سے زائد سینڈوچ، 150لیٹر سے زائد نوڈل سوپ اور درجنوں دیگر کھانے تیار کئے اور انہیں اپنے گھر میں موجود فریزر اور اپنے قریبی دوستوں اور ہمسایوں کے فریزروں میں محفوظ کردیا۔ اس نے بیوی کے لئے گھر کے مختلف حصوں میں چاکلیٹ اور دیگر میٹھی چیزیں بھی چھپائیں جن کا انکشاف وہ وقتاً فوقتاً خط لکھ کر یا فون کرکے کرے گا تاکہ اسے میٹھا سرپرائز دے سکے۔ چینی فوجی کی بیوی کے لئے محبت کی داستان نے سوشل میڈیا پر بہت مقبولیت حاصل کی ہے اور اسے مصروف بیویوں کے خاوندوں کے لئے شاندار مثال قرار دیا جارہا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...