کروڑوں مالیت کے نوٹوں سے بھری تجوری چرانے والوں کے ہاتھ کچھ نہ آیا

کروڑوں مالیت کے نوٹوں سے بھری تجوری چرانے والوں کے ہاتھ کچھ نہ آیا
کروڑوں مالیت کے نوٹوں سے بھری تجوری چرانے والوں کے ہاتھ کچھ نہ آیا

  


ماسکو (نیوز ڈیسک) کروڑوں کی مالیت کے نوٹوں سے بھری تجوری چرانے کے بعد اسے کھولنے کی کوشش میں احمق لٹیروں نے دھماکہ خیز مواد کا استعمال کیا اور تجوری کے ساتھ نوٹ بھی جلا کر راکھ کر بیٹھے۔بدقسمت لٹیروں نے اپنی بیوقوفی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیموفلیج یونیفارم پہنے ایک لٹیرا بتارہا ہے کہ انہوں نے تقریباً ساڑھے سات لاکھ برطانوی پاؤنڈ (تقریباً ساڑھے سات کروڑ پاکستانی روپے) کی مالیت کے یوکرینی نوٹوں سے بھری تجوری اڑالی ہے۔ وہ کہتا ہے کہ تجوری کامیابی سے چوری کرلی گئی ہے لیکن اسے کھولنے کے لئے کوئی بھی طریقہ کامیاب نہیں ہوا لہٰذا اس مقصد کے لئے دھماکہ خیز مواد استعمال کیا جارہا ہے۔ پھر جونہی تجوری کے ساتھ باندھا گیا مواد پھٹا تو خوفناک دھماکے کی وجہ سے لٹیروں کے ہوش اڑ گئے مگر اس سے بھی زیادہ ہوش اڑا دینے والی بات یہ ہوئی کہ نہ صرف تجوری اڑ گئی بلکہ اس میں موجود نوٹ بھی جل کر راکھ ہوگئے۔ تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ لٹیروں نے تجوری یوکرین میں کس جگہ سے چرائی تھی۔

مزید : علاقائی


loading...