دو آم اڑھائی لاکھ روپے میں فروخت

دو آم اڑھائی لاکھ روپے میں فروخت
دو آم اڑھائی لاکھ روپے میں فروخت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹوکیو (نیوز ڈیسک) آم کو پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے لیکن جاپان میں فروخت کئے گئے آموں کے ایک جوڑے کو حقیقتاً بادشاہ کہا جاسکتا ہے کیونکہ اسے تین لاکھ ین (تقریباً اڑھائی لاکھ پاکستانی روپے) میں بیچا گیا ہے۔جنوبی شہر میازاکی میں نیلامی کے دوران آموں کا یہ جوڑا فکوکا شہر کے ایک لگڑری ڈیپارٹمنٹل سٹور نے خریدا اور اب انہیں 210000 ین کی رعایتی قیمت میں فروخت کے لئے پیش کردیا گیا ہے۔ یہ آم نایاب نسل تائیونو ٹوماگو (جسے اردو میں ’’سورج کا انڈہ‘‘ کہا جاسکتا ہے) سے تعلق رکھتے ہیں اور مہنگی نیلامی میں شامل ہونے کے لئے لازمی ہے کہ آم کا وزن کم از کم 350 گرام ہو اور یہ حد سے زیادہ میٹھا ہو۔

مزید :

علاقائی -