قرض لے کر دھوم دھام سے شادی کرنیوالاسعودی شخص مصیبت میں پھنس گیا

قرض لے کر دھوم دھام سے شادی کرنیوالاسعودی شخص مصیبت میں پھنس گیا
قرض لے کر دھوم دھام سے شادی کرنیوالاسعودی شخص مصیبت میں پھنس گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) بھاری قرض لے کر دھوم دھام سے شادی کرنے والے سعودی شخص کی ازدواجی زندگی افسوسناک صورتحال سے دوچار ہوگئی ہے کیونکہ اس کے قرضوں سے پریشان ہوکر بیوی نے طلاق کا مطالبہ کردیا ہے۔’’عرب نیوز‘‘ کے مطابق خاتون کا کہنا ہے کہ اس کے خاوند نے شادی کو یادگار بنانے کے لئے بینک سے بہت بڑی مقدار میں قرضہ لیا اور اس رقم کو نہ صرف شادی پر دل کھول کر لٹایا بلکہ ایک گاڑی اور گھر بھی خریدا۔ اب صورتحال یہ ہے کہ ہمہ وقت اس کے پیچھے قرض خواہ پڑے ہوئے ہیں اور جوڑے کی زندگی عذاب ہوچکی ہے۔ خاتون نے طلاق کے مطالبے کی ایک وجہ یہ بھی بتائی ہے کہ قرض خواہوں اور مالی پریشانیوں سے تنگ آکر خاوند نے اسے ہی موردالزام ٹھہرا دیا ہے کہ اس کی آمد کے بعد قسمت خراب ہوگئی۔ خاتون کا کہنا ہے کہ وہ اس طرح کے فضول خرچ اور الزام تراشی کرنے والے خاوند کے ساتھ گزارہ نہیں کرسکتی لہٰذا طلاق کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا۔

مزید :

علاقائی -