ریاض،شادی کے لئے مالی مدد کے خواہشمند نوجوانوں کے لئے نماز پنجگانہ کی باقاعدگی سے ادائیگی کا سرٹیفکیٹ ضروری

ریاض،شادی کے لئے مالی مدد کے خواہشمند نوجوانوں کے لئے نماز پنجگانہ کی ...

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی وزارت برائے سماجی امور نے شادی کے لئے مالی مدد کے خواہشمند نوجوانوں کے لئے لازمی قرار دے دیا ہے کہ وہ نماز پنجگانہ کی باقاعدگی سے ادائیگی کا سرٹیفکیٹ بھی پیش کریں۔اخبار ’’الحیات‘‘ کے مطابق وزارت کا کہنا ہے کہ اکثر خاندان مذہبی عقائد اور عبادت گزاری کو کردار کا اہم حصہ سمجھتے ہیں لہٰذا شادی کے لئے مالی مدد کے خواہشمند نوجوانوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ دیگر سرٹیفکیٹس کے علاوہ کسی امام کا تصدیق شدہ نماز کی پابندی کا سرٹیفکیٹ بھی پیش کریں۔ اخبار کے مطابق محض سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہی کافی نہ ہوگا بلکہ جس امام کی طرف سے سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا اس کے پاس جاکر اس کی تصدیق بھی کی جائے گی۔

مزید : علاقائی


loading...