12 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے 14ارب روپے سے زائد کی منظوری

12 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے 14ارب روپے سے زائد کی منظوری

12لاہور(کامرس رپورٹر)حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2014-15 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 41 ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی12 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 14ارب 78کروڑ 2لاکھ73 ہزار روپے کی منظوری دی ۔ صوبائی ڈویلپمنٹ فورم کے اجلاس کی صدارت چیئر مین پلاننگ ایند ڈویلپمنٹ پنجا ب محمد عرفان الٰہی نے کی جبکہ سیکرٹری پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ وسیم اجمل چوہدری سمیت دیگر متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔صوبائی ورکنگ پارٹی کے 41 ویں اجلاس میں جن12 ترقیاتی منصوبہ جات کی منظوری دی گئی ان میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پراجیکٹ کے تحت صوبہ پنجاب میں سپورٹس انفراسٹرکچر کی سہولیات کی دیکھ بھال و بحالی کے لیے مکمل طور پر پراجیکٹ تجویز اور ٹینڈرننگ کی تیاری کے سلسلہ میں ایڈوائزرز کی خدمات کے لیے (پی سی ٹو) 2 کروڑ 58 لاکھ 5 ہزار روپے ، ضلع اوکاڑہ میں دیپا لپور کے مقام پر ایگریکلچر یونیورسٹی فیصل آباد کے سب کیمپس کے قیام کے لیے 62 کروڑ 57 لاکھ 29 ہزار روپے ، پنجاب اریگیشن ڈیپارٹمنٹ میں فلڈ ورکس کی بہتری و بحالی (فیزون)34 کروڑ 92لاکھ 51ہزار روپے ، واٹر کوالٹی سروے ، سیوریج ماسٹر پلان ، ڈویلپمنٹ پلان برائے اضلاع تحصیل اور اربن ایریا (پی سی ٹو) کی تیاری1 کروڑ 99 لاکھ 83 ہزار روپے ، لاریک کالونی تا گلشن راوی لاہور تک سیوریج سسٹم کی بحالی 6 ارب 97کروڑ 86لاکھ 35ہزار روپے ، ضلع شیخوپورہ میں ایریا ڈویلپمنٹ سکیم نمبر ٹوکے لیے 45کروڑ 61لاکھ 8ہزار روپے ، ضلع ملتان میں واٹر سپلائی ، سیوریج و ڈرینیج سسٹم کی ماسٹر پلاننگ (پی سی ٹو) 15کروڑ 36لاکھ 48ہزار روپے ، فیصل آباد میں گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آباد کی اپ گریڈیشن (ترمیمی) کے لیے 98کروڑ 64لاکھ 50ہزار روپے ، ضلع چکوال کلرکہار میں ٹراما سنٹر کا قیام (ترمیمی) 26کروڑ 3لاکھ 73ہزار روپے ، ضلع شیخوپورہ سرگودھا روڈ 20.90 کلومیٹر کی کشادگی و بہتری کے لیے (ترمیمی) 1 ارب 7کروڑ 96 لاکھ 1ہزار روپے ، ضلع ننکانہ صاحب میں منڈی فیض آباد تا مانگٹاں والا لاہور جڑاں والا روڈ 15.40 کلومیٹر (ترمیمی) کو دو ریہ کرنے کے لیے 1 ارب 16 کروڑ 66 لاکھ 31 ہزار روپے اور ضلع لاہور میں میو ہسپتال کے سرجیکل ٹاور کی تعمیر (ترمیمی) 2ارب 67کروڑ 81لاکھ 4ہزار روپے شامل ہیں ۔

مزید : علاقائی


loading...