ڈرائیونگ سیکھنے کیلئے خواتین کی شرح میں اضافہ ہوا ہے،طیب حفیظ چیمہ

ڈرائیونگ سیکھنے کیلئے خواتین کی شرح میں اضافہ ہوا ہے،طیب حفیظ چیمہ

 لا ہو ر ( وقا ئع نگا ر خصو صی) چیف ٹریفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی پابندی کے ساتھ ساتھ شہری ڈرائیونگ سکول میں تربیت حاصل کرنے میں دلچسپی لے رہے ہیں، ڈرائیونگ سیکھنے کے لئے خواتین کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ پولیس ڈرائیونگ سکول کے رواں سال کے پانچویں بیج کی تقریب تقسیم سرٹیفکیٹس میں ایس پی ہیڈ کواٹرز ،ڈی ایس پی لائسنسنگ اور دیگر افسران شریک ہوئے۔اس بیج میں29 خواتین سمیت76 افراد نے تربیت مکمل کی۔کامیاب ہونیوالے مرد و خواتین میں سرٹیفکیٹس اور انعامات تقسیم کئے گئے۔ سی ٹی او نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس ٹریفک قوانین کی پاسداری اور شہریوں کو ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی دینے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے۔پولیس ڈرائیونگ سکول کی بہتر کارکردگی اور عوام کی پذیرائی ٹریفک پولیس کیلئے باعث اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس کی اس کاوش نے پولیس عوام دوستی کے رشتے کو مزید مضبوط کیا ہے جبکہ ابتک 381 خواتین سمیت 975 افرادنے ٹریننگ مکمل کی۔

مزید : علاقائی


loading...