ڈویژنل ایس پیز کی زیر قیادت شہر میں سرچ آپریشن

ڈویژنل ایس پیز کی زیر قیادت شہر میں سرچ آپریشن

 لاہور( کرائم سیل )سی سی پی او لاہورکیپٹن (ر) امین وینس اور ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایت پر شہر بھرمیں سرچ آپریشن کیا گیاجس کی قیادت تمام ڈویژنل ایس پیز نے کی ۔5روزہ سرچ آپر یشن کے دوران 7719افراد کی چیکنگ جبکہ121افراد کے خلاف55/109کی کارروائی کی گئی۔سرچ آپریشن کے دوران85ہوٹل،سرائے،مدارس اور فیکٹریاں بھی چیک کی گئیں۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدراشرف نے کہا کہ ملک اس وقت حالت جنگ میں ہے اور ہمیں ہمت اور نئے جذبے سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔تمام ڈویژنل ایس پیز کو روزانہ کی بنیاد پر سرچ انیڈ سویپ آپریشن کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا کہ سرچ آپریشن کے دوران شہریوں کے کوائف اکٹھے کرنے کا عمل تیز ی سے جاری ہے اور شہر میں افغان بستیوں اور آبادیوں میں خصوصی سرچ آپریشنز بھی کئے جا رہے ہیں۔خفیہ اطلاعات پرسرچ آپریشن دہشت گردی کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر کئے جاتے ہیں ۔ شہرکے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔قومی اداروں اور عوام کے باہمی تعاون کے بغیر دہشت گردی کے خلاف جنگ نہیں جیت سکتے۔شہریوں سے اپیل کرتے کہ اپنے گلی محلوں میں مشکوک یا اجنبی افراد سے باخبرر ہیں اور کسی مشکوک چیز ،بیگ یا فرد کی صورت میں فوری متعلقہ تھانہ یا پولیس ہیلپ لائن 15پر اطلاع کریں۔

مزید : علاقائی


loading...