حافظ آباد: نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے خاتون کو قتل کر دیا

حافظ آباد: نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے خاتون کو قتل کر دیا

حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)حافظ آباد شہر میں کسو کے روڑ کے بھر ے بازار میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے خاتون کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے مقتولہ نے چند ماہ قبل دوسری شادی کی تھی اور اپنی ملازمہ کے ساتھ دوائی لینے آئی تھی تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں جہانیاں کی رہائشی عاصمہ رانی نے چند ماہ قبل ونگے کے رہائشی عدنان سے دوسری شادی کی مقتولہ اپنی ملازمہ کے ہمراہ کسوکے روڑ پر واقع ڈاکٹر کے کلینک پر دوائی لینے آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے اندھادھند فائرنگ کر دی جس سے عاصمہ رانی موقع پر ہی دم توڑ گئی ۔ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتولہ نے اپنے پہلے شوہر سے طلاق لے کر چند ماہ قبل عدنان نامی نوجوان سے دوسری شادی کر لی تھی۔پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...