نوسربازوں نے امریکہ پلٹ پاکستانی سے 30 لاکھ ہتھیالئے

نوسربازوں نے امریکہ پلٹ پاکستانی سے 30 لاکھ ہتھیالئے

لاہور (کرا ئم سیل )نواب ٹاؤن کے علاقے میں امریکہ پلٹ پاکستانی نژاد امریکن شہر ی سے نوسر بازی کے ذریعے 30لاکھ روپے ہتھیا لیے گئے ، پولیس نے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستانی نژاد امریکی شہری رانا شکیل پاکستان آیا جہاں میاں الطاف اور علی عرفان نامی دو افراد نے جاپان سے امپورٹڈ گاڑی منگوا کر دینے کے لیے 30لاکھ روپے لے لیے بعد ازاں نہ اس کو گاڑی دی اور نہ رقم واپس کی بلکہ الٹا جان سے مارنے کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں ۔سی سی پی او کیپٹن امین وینس نے اے ایس پی رائے ونڈ کو انکوائری کرنے کا حکم دیا تودونوں ملزموں کو گناہ گار پایا گیا جس پر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...