ننکانہ صاحب:مختلف حادثات میں باپ بیٹا سمیت10افراد زخمی

ننکانہ صاحب:مختلف حادثات میں باپ بیٹا سمیت10افراد زخمی

 ننکانہ صاحب (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ٹریفک کے مختلف حادثات میں کمسن بیٹے اور باپ سمیت10افراد شدید زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق وار برٹن روڈ پر چاندی کوٹ کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل اور رکشہ میں تصادم کے نتیجہ میں 22سالہ عاطف اور40سالہ پروین شدید زخمی ہو گئے بچیکی روڈ پر کوٹ حسین کے قریب دوتیز رفتارموٹر سائیکلوں کے تصادم میں 26سالہ شفقت علی شدید زخمی ہو گیابچیکی سیدوالا روڈ پردوتیز رفتار دو موٹر سائیکلوں تصادم میں 35سالہ انتظار حسین ،26سالہ احمد دین اور60سالہ محمد عاشق گر کر شدید زخمی ہو گئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شاہ کوٹ کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل فٹ پاتھ سے ٹکرائی جس کے نتیجہ میں 45سالہ محمد افتخار شدید زخمی ہو گیاوار برٹن روڈ پر آبادی یوسف والا کے قریب تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے8سالہ عمران شدید زخمی ہو گیابچیکی موڑ کھنڈا روڈ پر تیز رفتار ڈالے نے موٹر سائیکل کوہٹ کیا جس کے نتیجہ میں 30سالہ منظور احمد اور اسکا 2سالہ بیٹا علی حیدر شدید زخمی ہو گئے ان تمام رخمیوں کو ریسکیو1122ننکانہ کے عملہ نے طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔

مزید : علاقائی


loading...