ون ویلنگ کرتے ہوئے موٹر سائیکلیں ٹکرانے سے 16 سالہ طالبعلم جا ں بحق ،1 نوجوان زخمی

ون ویلنگ کرتے ہوئے موٹر سائیکلیں ٹکرانے سے 16 سالہ طالبعلم جا ں بحق ،1 نوجوان ...

 لاہور(کرا ئم سیل ) شفیق آباد کے علاقے میں ون ویلنگ کرتے ہوئے دو موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 16سالہ طالب علم موقع پر ہلاک ہو گیا، پولیس نے اطلاع ملنے پر لاش اپنے قبضے میں لے لی جسے بعد ازاں ورثا کی جانب سے قانونی کارروائی سے انکار پر ان کے حوالے کر دیا، جوان سالہ بیٹے کی لاش گھر پہنچتے ہی کہرام مچ گیا ،ماں پر غشی کے دورے ۔ بتایا گیا ہے کہ شفیق آباد کے علاقے میں موٹرسائیکل نوجوانوں کا ایک گروپ ریس لگاتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ مقابلہ بازی کر رہا تھا کہ اچانک ون ویلنگ کرتے ہوئے دو نوجوانوں کی موٹرسائیکلیں بے قابو ہو کر ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 16سالہ وقاص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا جبکہ دوسرا نامعلوم موٹرسائیکل سوار نوجوان شدید زخمی ہونے کے باوجود اپنی موٹرسائیکل لے کر فرار ہو گیا 16سالہ وقاص وارث کالونی ٹھوکر نیاز بیگ کا رہائشی اور فرسٹ ائیر کا طالب علم تھا پولیس کے مطابق و قاص گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج ریلو ے روڈ کا طالب علم تھا اور آج اس کا امتحان تھا ۔

مزید : علاقائی


loading...