باغبانپورہ بیٹے کو سکول میں داخل کرانے پر ساس کا بہو پر تشدد،خاوند نے بچوں سمیت گھر سے نکال دیا

باغبانپورہ بیٹے کو سکول میں داخل کرانے پر ساس کا بہو پر تشدد،خاوند نے بچوں ...

لاہور( کرائم سیل) باغبانپورہ کے علاقے میں بیٹے کو سکول میں داخل کر وانے پر ساس کا بہو پر تشدد،خاوند نے طلاق دے کر بچوں سمیت گھر سے نکال دیا ۔متاثرہ خاتون انصاف کے حصول کے لئے بھائی کے ساتھ تھانے پہنچ گئی۔تفصیلا ت کے مطابق تھانہ با غبانپورہ کے علاقہ گلبہار ٹاؤن کی رہائشی شازیہ نے روز نامہ’’پاکستان‘‘سے گفتگو کر تے ہو ئے بتایاکہ میں نے اپنے بیٹے کو سکول میں داخل کر وایا تھا جس کی وجہ سے میری ساس مجھ سے ناراض تھی۔ میں نے فیس کے لیے اپنے خاوند ندیم سے رقم مانگی تو میری ساس رشیدہ بی بی نے مجھ پر تشددکرنے کے بعد میرے خاوند کو کہہ کر مجھے گھر سے نکلوا دیا اور میرے شوہر نے مجھے ایک طلاق بھی دے دی ۔میں تین دن سے تھانے میں خوار ہو رہی ہوں لیکن ابھی تک میری شنوائی نہیں ہو ئی ، اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ مجھے انصاف فراہم کیا جا ئے ۔

مزید : علاقائی


loading...