تفشیش اور چھاپوں کے نام پر رقم بٹورنے والے افسران کیخلاف کاروائی کی جائے گی رانا ایاز سلیم

تفشیش اور چھاپوں کے نام پر رقم بٹورنے والے افسران کیخلاف کاروائی کی جائے گی ...

لا ہور (کرا ئم سیل )قائم مقام ڈی آئی جی انویسٹی گیشن رانا ایاز سلیم نے کہا ہے کہ تفتیش اور چھاپوں کے نام پر شہریوں سے رقم بٹورنے والے تفتیشی افسران کے خلاف سخت سے سخت کاروائی سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا اور جس تفتیشی کے خلاف کیس کی تفتیش کے سلسلے یا چھاپے کے لیے رقم طلب کرنے کی شکایت موصول ہوئی اسے نوکری سے برخاست کرنے میں مجھے کوئی عار نہیں ہو گا۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے گزشتہ روزانویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر میں انویسٹی گیشن ونگ کے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں انویسٹی گیشن ونگ کے تمام ایس پی صاحبان نے شرکت کی۔ اجلاس میں رانا ایاز سلیم نے کاسٹ آف انویسٹی گیشن کی مد میں کل 34 لاکھ 86 ہزار 3 سو 25 روپے ایس پیز میں تقسیم کیے۔ تمام ایس پیز نے کاسٹ آف انویسٹی گیشن کی مد میں قائم مقام ڈی آئی جی سے وصول کی گئی رقم اپنے زیر انتظام آنے والے تھانوں کے تفتیشی افسران کو موقع پر ہی تقسیم کر دی۔

مزید : علاقائی


loading...