تھانہ شاد مان کے علاقہ میں جرائم پیشہ افراد کی بھر مار،منشیات فروشی کے اڈے

تھانہ شاد مان کے علاقہ میں جرائم پیشہ افراد کی بھر مار،منشیات فروشی کے اڈے

 لا ہور (کرا ئم سیل )تھانہ شا د ما ن کے علاقہ میں جرائم پیشہ افراد کی بھرمار،جگہ جگہ منشیات فروشی کے اڈے،کرکٹ میچ فکسنگ ،بکیں،قمار بازی ،پرچی جواکے اڈے کھل گئے۔پولیس کی نااہلی اعلی افسران کے لیے لمحہ فکریہ بن گئی ، مقامی رہائشی نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ شا د ما ن کے علاقہ میں جرائم پیشہ افراد کی ’’موجیں‘‘لگی ہوئی ہیں ۔منشیات فروشوں میں کالا گجر،نذیر یوسف،سلیم یوسف،نعیم یوسف،کامران اورمنیراحمد وغیرہ منشیات فروشی کے دھندے کے ساتھ ساتھ غریب اور بے کس افراد کو بہلا پھسلا کر انکے مکانوں پر قبضہ کر لیتے ہیں واضح رہے کہ یہ تمام افراد ریکارڈ یافتہ ہیں لیکن نذرانہ دینے کی وجہ سے پولیس انہیں گرفتار نہیں کرتی اورانکی باقاعدہ پشت پناہ ہے۔علاوہ ازیں رضوان مسیح،شفیق عرف بلا،کالا بٹ ،فقیر حسین گجرعرف بلا گجر وغیرہ کافی عرصہ سے منشیات فروشی کا کالا دھندہ کرنے میں مصروف ہیں ان منشیات فروشوں کی جعلی شراب پینے کی وجہ سے متعدد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔پرچی جوا کروانے میں جمشید عرف میاں،انوار الحق،چاندشاہ، اخلاق عرف چٹا،عظیم ، ذوالفقار،گلزار ،ارشد عرف موٹا اورمرزا یعقوب وغیرہ پرچی جوے کے بڑے مگرمچھ ہیں۔اسکے علاوہ اسلم دھی بھلے والا ریس کا جوا کرواتا ہے،نعیم اور ندیم دونوں بھائی کرکٹ میچ پر جوا بک کرتے ہیں،سونا بابا ،میاں جمشید،ارشد بھارا،آصف ریاض ،مدھو شاہ وغیرہ افریقین ریس ، تاش کے جوے سمیت کسمئی جوا کروانے میں ماہر ہیں۔اس حوالے سے ایس ایچ او شا د مان قاسم عبا س نے بتا یا کہ تھا نہ میں چند ما ہ ہو ئے ہیں ڈ کیت گینگ سمیت د یگر جرا ئم میں ملو ث ملزمان گرفتا ر کر لئے ہیں ۔ جرائم پیشہ افراد

مزید : علاقائی


loading...