ضمانت پر رہا ہونیوالے ملزم نے واپڈا کے ٹیوب ویل آپریٹر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا

ضمانت پر رہا ہونیوالے ملزم نے واپڈا کے ٹیوب ویل آپریٹر کو فائرنگ کرکے قتل کر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم سیل) باغبانپورہ کے علاقے میں قتل کے مقدمہ میں ضمانت پررہا ہونے والے ملزم نے واپڈا کے دفتر میں گھس کر ٹیوب ویل آپریٹر کو فائرنگ کر کے قتل اور پولیس ملازم سمیت 3افراد کو زخمی کر دیا ،اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری مو قع پر پہنچ گئی ۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے میں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال میں منتقل کر دیا جبکہ واقعہ کے بعد مشتعل مظاہرین نے ملزم کی رہائش گاہ کو آگ لگا دی ۔بتایا گیا ہے کہ باغبانپورہ کے علاقے سکھہ نہر سٹاپ پر واقع لیسکو کے دفتر میں آصف عرف اچھی نامی شخص نے معمولی تلخ کلامی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ٹیوب ویل آپریٹر منشا موقع پر دم توڑ گیا جبکہ پولیس کانسٹیبل شفیق سمیت 3افراد شدید زخمی ہو گئے ۔اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے منشا کی لاش کواپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے میں منتقل کر دیا جبکہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے کانسٹیبل شفیق اور دو افراد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال بھجوا دیا ۔پولیس نے ملزم کے خلاف دو مقدمات درج کر لیے ہیں۔ مقتول منشا دو بچوں کا باپ تھا اور چند ماہ کے بعد ہی ریٹائر ہونے ولا تھا جبکہ ملزم آصف عرف اچھی کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ پہلے بھی دو قتل کر چکا ہے اور چند ہفتے قبل قتل کے مقدمے میں ضمانت پر رہا ہو کر جیل سے باہر آیا تھا ۔

مزید :

علاقائی -