گڑھی شاہو، جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 12سالہ بچہ جاں بحق

گڑھی شاہو، جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 12سالہ بچہ جاں بحق
 گڑھی شاہو، جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 12سالہ بچہ جاں بحق

  


 لاہور(کرا ئم سیل )گڑھی شاہو کے علاقہ میں پراپر ٹی کے تنازع پر جھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں12سالہ بچہ سرمیں گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا، اطلاع ملنے پر پو لیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے میں منتقل کر دی ۔بتایا گیا ہے کہ گڑھی شاہو کے علاقہ علامہ اقبال بوگی روڈ پر محلہ داروں کے درمیان جھگڑاہو رہا تھا جس کو دیکھنے کیلئے 12 سالہ بچہ یکی مسیح بھی وہاں چلا گیا۔اچانک ایک پا رٹی نے فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کریکی مسیح سر میں گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔واقعہ کے فوری بعد جھگڑا کر نے اور فائرنگ کر نے والی پارٹیاں موقع سے غائب ہو گئیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو قبضہ میں لے کر ایدھی فاؤنڈیشن کی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے میں منتقل کر دیا جبکہ عینی شاہدین کے بیانات قلم بند کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

مزید : علاقائی


loading...