بی جے بی نے شیوسینا کی طرف سے مسلمانوں پر پابندیوں کے مطالبے کی مذمت کردی

بی جے بی نے شیوسینا کی طرف سے مسلمانوں پر پابندیوں کے مطالبے کی مذمت کردی
بی جے بی نے شیوسینا کی طرف سے مسلمانوں پر پابندیوں کے مطالبے کی مذمت کردی

  


    نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کی جانب سے مسلمانوں کو چار سے زائد بچے پیداکرنے سے روکنے اور اقلیتوں کو ووٹ دینے کے حق سے محروم کرنے کے مطالبے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی نے کہاکہ انتخابی عمل میں حصہ لینا ہر بھارتی شہری کا بلا رنگ ونسل اور فرقہ کے آئینی حق ہے۔ بی جے پی کے ترجمان شاہنواز حسن نے کہاہے کہ بھارت کا آئین تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو ووٹ کا حق دیتا ہے جس میں ہندو، مسلمان، سکھ اور عیسائی سب شامل ہیں۔

 انہوں نے کہاکہ بی جے پی اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ کسی کو ووٹ کے حق سے محروم نہیں کرسکتا اور مسلمان بھارت کو مادر وطن تصور کرتے ہیں۔ ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کے رہنما اور رکن پارلیمنٹ ستجے راوت نے اپنی پارٹی کے ترجمان اخبار میں مضمون کے ذریعے بھارتی مسلمانوں سے ووٹ کا حق واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

مزید : بین الاقوامی


loading...