منی لانڈرنگ کیس ،الطاف حسین آج سینٹرل لند ن پولیس سٹیشن پیش ہوں گے

منی لانڈرنگ کیس ،الطاف حسین آج سینٹرل لند ن پولیس سٹیشن پیش ہوں گے
منی لانڈرنگ کیس ،الطاف حسین آج سینٹرل لند ن پولیس سٹیشن پیش ہوں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین منی لانڈرنگ کے الزام میں آج سینٹرل لندن پولیس سٹیشن میں پیش ہوں گے ۔تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کی ویب سائٹ پر جاری کر دہ بیان کے مطابق الطاف حسین کی منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت آج14اپریل کو ختم ہو رہی ہے اور الطاف حسین منی لانڈرنگ کے الزام میں مزید تفتیش کیلئے آج پولیس سٹیشن میں پیش ہو ںگے۔
پولیس نے لندن میں الطاف حسین کے گھر اور دفتر پر ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کی تحقیقات کے سلسلے میں چھاپے مارے تھے جہاں سے مبینہ طور پر بھاری نقدی برآمد کی گئی تھی جس کے بعد ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے علاوہ منی لانڈرنگ کی تحقیقات بھی شروع کر د ی گئیں تھیں۔
اس کیس میں جاری تحقیقات کے دوران تین جون 2014 میں پولیس نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو منی لانڈرنگ کے الزامات میں گرفتار کر لیا تھا اور سات جون کو انھیں ابتدائی تفتیش کے بعد جولائی تک ضمانت پر رہا کر دیا تھا۔ تاہم بعد میں ان کی ضمانت میں 14 اپریل 2015 تک توسیع کی دی گئی تھی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -